کراچی(صباح نیوز)الخدمت کراچی کے آرفن کیئر پروگرام میں رجسٹرڈ ” باہمت بچوں ” کو گرین اینڈ کلین پاکستان کے تحت پی اے ایف میوزیم کے تفریحی ومطالعاتی دورے پرلے جایا گیا۔ دورے میںڈائریکٹر آرفن کیئر پروگرام یوسف محی الدین ،منیجر مصعب بن عبدالقادر ،کورنگی کلیسٹر کے 250بچے ، ان کی مائیںا ور الخدمت کے دیگر ذمہ داران موجود تھے۔
اس موقع پر بچوں کو پی اے ایف میوزیم کی سیر کروائی گئی اور وہاں رکھے تاریخی ماڈلز اوراشیا سے متعلق معلومات فراہم کی گئیں ۔بچوں نے میوزیم میں رکھے جہازوں کے ماڈلز ،یونیفارمز ،قائد اعظم اور فاطمہ جناح کے ماڈل ،آبدوز ،بحری وبری افواج کے اعلیٰ سابق سربراہان کی تصاویر بھی دیکھیں اوران سے متعلق معلومات بھی حاصل کیں ۔بچوں نے سیر سے خوب لطف اٹھایا۔ اس موقع پرڈائریکٹر آرفن کیئر پروگرام یوسف محی الدین نے کہا کہ آج کے باہمت بچے کل کا روشن مستقبل ہیں۔ انہیں باصلاحیت اور باہمت بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔
انہوں نے کہا کہ الخدمت کا آرفن کیئر پروگرام نہ صرف ان باہمت بچوں کی کفالت کررہا ہے بلکہ ان کی دینی ،اخلاقی تربیت کا بھی فریضہ انجام دے رہا ہے۔الخدمت ان بچوں کو شہر کے مختلف تفریحی مقامات کی سیر اور مطالعاتی دورے کرواتی رہتی ہے تا کہ ان انہیں نہ صرف تفریح کے مواقع میسر ہوں بلکہ ان کی معلومات میں بھی اضافہ ہو۔انہوں نے کہا کہ پورے معاشرے کی ذمہ داری ہے کہ ان یتیم بچوں کا سائبان بنیں اور الخدمت کا ساتھ دیں ۔
دریں اثنا دریں اثنا یوم پاکستان پر شہر کے مختلف علاقوں میں گرین اینڈ کلین پاکستان مہم کے تحت باہمت بچوں نے صفائی میں مہم میں حصہ لیا اور کچرا اٹھا کر یہ پیغام دیا کہ ہم سب وطن عزیز کو گرین اینڈ کلین بنانے میں اپنا اپنا کردار ادا کریں ،بچوں نے آگاہی کیلئے واک کا بھی اہتمام کیا ۔