کوئٹہ(صباح نیوز) امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ حکومت وادارے ،سیکورٹی فورسزمولانا ہدایت الرحمان بلوچ کوفوری رہا کریں مولانا ہدایت الرحمان بلوچ بلوچستان کے عوام کے دلوں کی دھڑکن بن گیا ہے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کوئی جر م نہیں کیا بلکہ قوم وملت کے مجرموں کے جرائم بے نقاب کیے عوام کیلئے پانی وبنیادی انسانی ضروریات مانگا یہ جرم نہیں دستوری آئینی قانونی کام کیاہے جھوٹے الزامات لگاکر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو بدنام نہیں کیا جاسکتا ہے ۔مہنگائی ،بھاری سودی قرضے پی ڈی ایم وپی ٹی آئی حکومتوں کی ناکامی لوٹ مار کی وجہ سے ہے عوام جماعت اسلامی کاساتھ دیگی تو بہترین اسلامی جمہوری حکومت قائم عوام کے مسائل حل ہوں گے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت وادارے مولاناہدایت الرحمان بلوچ کو ہرصورت رہا کریں گے اس لیے کہ مولانا نے نہ قانون وآئین کی خلاف ورزی کی نہ کوئی جرم کیا بلکہ پریشان حال ،مظلوم عوام کو حوصلہ اورہمت دیا انشاء اللہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ رہاہوکر گوادر سمیت بلوچستان کے مظلوم عوام کو آئینی قانونی حقوق جمہوری طریقے سے دیں گے بدقسمتی سے آج نجی جیل بنانے والے درندے ظالم وقانون وحکومت کو مطلب مجرمین آزاد جبکہ عوام کے حقوق کیلئے جمہوری جدوجہد کرنے والے عوامی ہیرومولانا ہدایت الرحمان بلوچ جیل کے سلاخوں کے پیچھے جرم بے گناہی کی سزاکاٹ رہے ہیں ۔ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو محروم ومجبور عوام کے حقوق کیلئے آوازبلند کرنے پر پابندسلاسل کیا گیا ہے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو رہانہ کیا تو ہراحتجاج کو وسعت دیکر سختی لائیں گے ۔جھوٹے مقدمات ،گرفتاری تشدداور بے بنیادجھوٹے پروپیگنڈے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ وعوامی حقوق کی جدوجہد سے نہیںکرسکتا۔ مولاناہدایت الرحمان بلوچ پرجھوٹے مقدمات ،گرفتاری کے خلاف اور مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی رہائی کیلئے مزید مظاہرے واحتجاج کیا جائیگا ،گوادرکی خواتین نے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ پر اعتماد کرکے حقوق کے حصول کی راہ ہموارکی انشاء اللہ بلوچستان بھر کے لاکھوں عوام مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی قیادت میں بنیادی آئینی انسانی حقوق کیلئے قانونی جدوجہد کیلئے نلیں گے حکمران طبقہ اہل بلوچستان سے رویہ ٹھیک کریں منتخب نمائندوں حکمرانوں اور ساحل ووسائل کیلئے نعرے لگانے والوں کی مجرمانہ خاموشی سوالیہ نشان ہے۔انشاء اللہ عوام سے ووٹ لیکر غائب ہونے والے مزید بے نقاب ہوں گے اور گوادر بلوچستان کے عوام مولانا ہدایت الرحمان کی قیادت میں جدوجہد کو کامیابی سے ہمکنارکریں گے