سنیٹر مشتاق احمد خان کی گوادر میں ساحل سمندر پر مچھیروں سے اہم ملاقات

کوئٹہ(صباح نیوز)  جماعت اسلامی کے رہنما سنیٹرمشتاق احمدخان نے کہاکہ گوادر ساحل پر دیانت داری سے توجہ دیکر پورے پاکستان کو وسائل ،عوام کو روزگار ،ملک کو ترقی اور بلوچستان کو خوشحال کیا جاسکتا ہے گوادر میں بددیانتی ،کرپشن وکمیشن مافیا،ٹرالر،بھتہ خوری ،منشیات وشراب فروشی کی وجہ سے قومی سرمایہ چند لٹیروں کے جیبوں میں جارہا ہے ان جرائم لوٹ مار ملک دشمنی اور لٹیروں کے خلاف آوازبلند کرنے پر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو قید کیا گیا ہے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ انشاء اللہ بہت جلد باعزت طریقے سے بری ہوں گے ۔

مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے گوادر کی پسماندگی ،عوام کی غربت ،پریشانی ختم کرنے کیلئے ملک کے برے لٹیروں کو للکاراان کی للکار سے عوام ،خواتین کو ہوصلہ ملا جماعت اسلامی قومی اسمبلی وسینٹ میں گوادر کے مسائل ،عوام کی پریشانی ،بڑوں کی آشیرباد سے لوٹ مار کے خلاف بھر پورعوام اُٹھائیگی حق دوتحریک کی جدوجہد کامیاب ہوگی اورعوام کو حقوق ملیں گے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے گوادر میں مولانا ہدایت الرحمان کے گھر میں ان کے بھائیوں وخاندان اور حق دوتحریک کے قائدین وذمہ داران سے ملاقات کے دوران گفتگومیں کہیں۔ گوادرمیں استقبالیہ تقریب اور ساحل سمندر پر مچھیروں سے ملاقات بھی کی گئی اس موقع پرحق دوتحریک کے حسین واڈیلا ،جماعت اسلامی کے ذمہ داران وکارکنان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

سنیٹر مشتاق احمد خان کو گوادر ساحل پر لوٹ مار ،ٹرالرمافیازکی سمندری نسل کشی ،منشیات فروشوں ،شراب فروشوں ودیگر مافیازکی انتظامیہ سے گٹ جوڑ،مچھیروں کے روزگار ختم کرنے کے حوالے سے لوٹ مار کے حوالے سے آگاہ کیا گیا سنیٹرمشتاق احمدخان نے کہاکہ انشاء اللہ گوادر کے جملہ مسائل پر پارلیمان میں آوازبلند کرونگا بدقسمتی سے بلوچستان سے منتخب نمائندوں کا اسمبلی میں ان اجتماعی سلگتے مسائل پر مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے ۔گوادر روزگار کا حب بن سکتا ہے گوادر کی ترقی نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کی ترقی ہے صرف ساحل کی فشریزپر دیانت داری واخلاص اور نیک نیتی سے توجہ دی جائے تویہ ملک وعوام کیلئے بہترین ثابت ہوگا حکومتی لوٹ مار ،مافیازسے گھٹ جوڑ ،مجرمانہ خاموشی ،چندافراد کونوازنے کی وجہ سے گوادر ساحل کے ثمرات چند لٹیروں کو مل رہے ہیں عوام نان شبینہ کے محتاج ہورہے ہیں ۔

مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کورہانہ کیا گیا تو قومی سطح پر بھر پور احتجاج ہوگا گوادرسے واہگہ اور بلوچستان سمیت پورے پاکستان میں بھر پور آوازبلند کریں گے یہ کوئی قانون نہیں کہ بنیادی جائزحقوق کیلئے قانونی طریقے سے آوازبلند کرنے والوں کو قید میں ڈالا جائے اورلٹیرے آزادہو بلوچستان کے عوام کو سازش کے تحت احسا س محرومی کی طرف دھکیل دیا گیا ہے بلوچستان کے عوام کے جذبات سے نہ کھیلا جائے بلکہ ان کو ان کا جائزقانونی حقوق دیے جائے بلوچستان کے عوام کے جذبات سے ہمیشہ کھیلا گیا ہے عوام سے نہ صوبائی حکومت مخلص ہے نہ وفاق اور نہ ہی اسٹبلشمنٹ سب کے سب لوٹ مار میں مصروف ہیں جماعت اسلامی حق دوکے حقوق کی تحریک میں ساتھ ہے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی قیادت میں نہ صرف گوادر بلکہ بلوچستان کے عوام کو حقوق ملیں گے حکمران ،ادارے وخودساختہ اختیارات پر قبضہ کرنے والے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ پربننے جھوٹے مقدمات ختم کرکے انہیں فوری طور رہا کریں انصاف وقانون کے دو معیاررکھ مولانا ہو ڈھائی ماہ قید میں جبکہ نجی جیلیں بنانے والے جلد رہا کر دیے گیے۔ عوام ہمارے ساتھ دیں تاکہ عدل وانصاف کا اسلامی حکو مت قائم،عوام کے مسائل حل ہوجائے #