پی ایس ایل فائنل سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا


اسلام آباد (صباح نیوز)سوشل میڈیا پر پاکستان سپر لیگ 8کا فائنل میچ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، گزشتہ تیرہ گھنٹوں سے پی ایس ایل ٹوئٹر پر مسلسل پہلی تین پوزیشنوں پر موجود ہے۔

پی ایس ایل فائنل پر 21ہزارسے زائد ٹوئٹ ہو چکے ہیں جبکہ ان میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

ان ٹوئٹس میں زیادہ تر لاہور قلندرز کی فتح پر خوش اور شاہین آفریدی کو داد دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

کئی صارفین تو بابراعظم اور شاہین آفریدی کی کپتانی کا موازنہ بھی کرتے نظر آئے۔