سلام آباد(صباح نیوز) وزیر عظم محمد شہباز شریف نے پاکستان سپر لیگ کے 8 ویں ایڈیشن کا شاندار اختتام پرفاتح ٹیم اور منتظمین کو مبارکباد دی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے 8 ویں ایڈیشن کا شاندار اختتام ہو گیا، ایونٹ کو کامیاب بنانے پر چیئرمین پی سی بی، سندھ اور پنجاب کے وزرائے اعلی، صوبائی انتظامیہ، پولیس اور شریک ٹیموں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
وزیراعظم نے تماشائیوں کی بھی تعریف کی جنہوں نے اسے اپنی توانائی اور جوش سے متحرک رکھا۔