کوئٹہ(صباح نیوز) امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ حکومت وادارے ،سیکورٹی فورسزمولانا ہدایت الرحمان بلوچ پر جھوٹے الزامات لگانے سے گریز کریں ۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو محروم ومجبور عوام کے حقوق کیلئے آوازبلند کرنے پر پابندسلاسل کیا گیا ہے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو رہانہ کیا تو ہرسطح پربھرپور احتجاج کیا جائیگا جھوٹے مقدمات ،گرفتاری تشدداور بے بنیادجھوٹے پروپیگنڈے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ وعوامی حقوق کی جدوجہد سے نہیں رکھواسکتا۔ مولاناہدایت الرحمان بلوچ پرجھوٹے مقدمات ،گرفتاری کے خلاف اور مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی رہائی کیلئے 19مارچ کوگوادرمیں حق دوخواتین ریلی ومظاہرے ہوں گے ۔حکمران طبقہ اہل بلوچستان سے رویہ ٹھیک کریں منتخب نمائندوں حکمرانوں اور ساحل ووسائل کیلئے نعرے لگانے والوں کی مجرمانہ خاموشی سوالیہ نشان ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کوسوا دوماہ سے بلاوجہ جھوٹے مقدمات ،الزامات میں قیدکرنا بدترین ظلم وجبر ہے عوام کو انصاف کی فراہمی کا دعویٰ کرنے والوں نے عدل وانصاف کو بدنام کر دیا جماعت اسلامی عدل وانصاف کے قیام کیلئے جدوجہد کررہی ہے حکومت وادارے مجبور محب وطن عوام میں اشتعال پیدا کرناچاہتے ہیں عوام پرامن ہیں اور عوامی آئینی قومی جدوجہد کے ذریعے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو رہا اور حقوق ہر صورت حاصل کریں گے ۔ صوبائی وفاقی حکومت ،قومی جماعتیں قومی میڈیا کا مولانا ہدایت الرحمان بلو چ پر مظلم قید کے حوالے سے مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے ۔
حکمران ،ادارے وخودساختہ اختیارات پر قبضہ کرنے والے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ پربننے جھوٹے مقدمات ختم کرکے انہیں فوری طور رہا کریںدو ماہ سے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ بلاوجہ ،مخالف سیاسی پارٹی،اسٹبلشمنٹ کی ایماء پرجھوٹے مقدمات میں عوامی حقوق مانگنے پرقید ہے ۔جماعت اسلامی اور حق دو تحریک مولانا ہدایت الرحمان بلوچ پر نارواجھوٹے مقدمات کے خاتمے ،گوادر حق دوتحریک کے تسلیم شدہ مطالبات منوانے ،مولاناکی رہائی کیلئے عدالت کے اندراورباہر بھرپور تحریک چلائیں گے۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انصاف وقانون کا دو معیار کیوں رکھاگیا ہے کہ مولانا ہدایت الرحمان حقوق کے حصول کیلئے پرامن جمہوری احتجاج کریں تو سلاخوں کے پیچھے اور حکومتی پارٹیوں کے لوگ،قاتل ،دہشت گرد،عدالت کی طرف سے مجرم ڈکلیر کرنے والے آزاد پھر رہے ہومولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کوئی جرم نہیں کیا اس کے باوجودان پردرجنوں مقدمات بناکر قید اوربندوسلاخوں کے پیچھے سوادوماہ سے قیدمیں رکھا گیا ہے ۔حکومت فوری طور پر مولاناہدایت الرحمان بلو چ کو رہاجھوٹے مقدمات ختم اور گوادر وبلوچستان کے مظلوم مجبور عوام کو قانونی آئینی انسانی حقوق دے دیں ۔بھتہ خور ،غنڈہ ٹیکس مانگنے والے ناکام اور مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا بیانیہ کامیاب ہوگا عوام ملک وملت دشمنوں اورمافیازکے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں آئینی قانونی طریقے سے حکمرانوں اور بھتہ خوروں کیساتھ ملے ہوئے مقتدر قوتوں سے حقوق چھین لیں گے عوام ہمارے ساتھ ہیں عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ عدل وانصاف کا اسلامی حکو مت قائم ہوجائے