کوئٹہ(صباح نیوز)ختم نبوت کا عقیدہ ہم سب کا مشترکہ عقیدہ ہے کفر کے طاغوتی نظام کو ناکام بناناوقت کی اہم ضرورت ہے۔اتحادامت کیلئے مشترکات پر متحد اور امت کوبیدار کرنے کی ضرورت ہے تعصب نفرت فرقہ واریت لسانیت سے بچنا اور اسلامی تعلیمات عمل سے اجتماعی انفرادی ترقی وخوشحالی ممکن ہے پاکستان واسلام دشمنوں کو ناکام بنانے کیلئے اسلامی نظام نافذ کرنا ناگزیر ہے دینی جماعتوں میں مشترکات پر متحد ہوناضروری ہے ۔جماعت اسلامی تعصب نفرت لسانیت فرقہ واریت وہرظلم وجبرکے خلاف اور اسلامی نظام کے قیام کیلئے جدوجہد کر رہی ہے ۔
ان خیالات کا اظہارمرکزی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنما حضرت مولانا مفتی امتیازمروت اور امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے علماء کرام کے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاتقریب میںامیر جماعت اسلامی کوئٹہ حافظ نورعلی، جمعیت اہل حدیث کے مولانا عتیق الرحمان،فاضل مدینہ یونیورسٹی مولانا سید نعمان ظریف ،قاری احسان اللہ شیرانی ،مولانامحمد ہاشم صدیقی،حافظ تنویر احمد،مولانا عبداللہ ہاشمی ،قاری احمد جان ،مولوی انعام اللہ ،مولوی عبدالمنان ،عبدالرافع خلجی ،محمد ابراہیم کاکڑسمیت دیگر علماء کرام نے شرکت کی ۔اس موقع پر استقبال رمضان ،رمضان المبارک میں فہم القرآن کلاسز،عید کے بعد ختم نبوت کانفرنسزودیگردینی تقاریب کے حوالے سے مشاورت ہوئی جماعت اسلامی کے شعبہ فہم الدین کے تحت صوبائی سطح پر ختم نبوت کانفرنس منعقد کی جائے گی مقررین نے خطاب میں کہاکہ اسلامی نظام کو نافذ کرنے اور اسلامی قوانین کو موثر وباعمل بنانے کیلئے دینی قوتوں وعلمائے کرام کو کردار اداکرنا چاہیے ۔جماعت اسلامی کا قوم ،دینی قوتوں اور علمائے کرام کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کے حوالے سے بہترین خدمات ہیں ۔
نوجوانوں وخواتین وعوام کو مغربی کلچر سے بچانے ،فرقہ واریت لسانیت ،سیکولرم کی سازشیں ہورہی ہے ۔علمائے کرام دینی جماعتوں ،آئمہ کرام سے قوم کی امیدیں وابستہ ہیں ۔سب کو آزماکے بعد اب اسلامی نظام کو آزمانے کی ضرورت ہے ۔ اسلامی جمہوری پاکستان کے اسلامی شناخت کے خلاف سازشیں ہورہی ہے جمہوریت کے نام پر آمریت نے قوم کو تباہ،اسلا می نظام کا راستہ روکھا ہے ۔ اسلام کو بدنام ورسوا کرنے کیلئے مغرب پروپیگنڈہ کررہا ہے ہم اسلامی نظام پرعمل کرکے باعمل باکرداربنیں گے تو مغرب کی سازشیں ناکام ہوگی ۔امت کے مشترکہ دشمن کفراور اس کا سرغنہ امریکہ ہے امریکہ دنیا کا دہشت گرد ہے ۔اسلامی دنیا میں دہشت گردی یہودوہنودکی سازشیں ہں۔ آئین پاکستان کے اسلامی دفعات کوختم کرنے ،عوام بلخصوص نوجوانوں سے اسلام اسلامی تعلیمات سے محبت کا جذبہ ختم کرنے کی سازشیں ہورہی ہے الحمداللہ تمام سازشین ناکام ہوں گی ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوان اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزاریں امربالمعروف ونہی عن المنکر کیلئے کام کریں نوجوانوں کا شوق شہادت جذبہ جہاد کو کسی صورت ختم نہیں کیا جاسکتااسلامی پردے ،حیاء وشرم اور غیرت کو ختم وکم کرنے کیلئے میڈیا کا سہارالیاجارہاہے ان سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے علمائے کرام دینی قوتوں اور آئمہ کرام کو کردار اداکرناچاہیے