تربت(صباح نیوز) جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے کہاکہ بلوچستان کے وسائل سے لٹیرے ،بدعنوان آباد جبکہ عوام بدحال اور دووقت کے کھانے کو ترس رہے ہیں مولانا ہدایت الرحمان مظلوموں کی توانا آواز،ان کے جھوتے مقدمات ختم کرکے فوری طور پر رہا کیا جائے ۔سی پیک کی سرزمین ،سونا کی چڑیا گوادر کے عوام پینے کے صاف پانی کو ترس رہے ہیں بلوچستان کے بارڈرز،چیک پوسٹوں اورگوادر کے ساحل پرحکمرانوں ،بدعنوانوں کے تعاون سے مافیازکا راج ہے مچھیروں کو بے روزگارکرنے کیلئے ٹرالرمافیا،تاجروں کو بے روزگار کرنے کیلئے بھتہ مافیااورعوام کو لوٹنے کیلئے چیک پوسٹوں پر تذلیل ولوٹ مار جاری ہے ۔جماعت اسلامی اس ظلم کے خلاف ہر پلیٹ فارم ہر جدوجہد کر رہی ہے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو قید جبکہ بلوچستان کے بدعنوان ظالم سردار وبیوروکریسی آزاد اور لوٹ ماروظلم میں مصروف ہیں ۔
ان خیالات کاا ظہارانہوں نے دورہ تربت کے دوران تربت پریس کلب میں پریس کانفرنس ودیگر تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی ، امیر ضلع کوئٹہ حافظ نورعلی ، امیر ضلع پنجگور حافظ صفی اللہ بلوچ ،امیر ضلع گوادر ماسٹرعبدالمجید ،واجہ محمد اعظم دشتی ودیگر ذمہ داران بھی ہمراہ تھے انہوں نے کہاکہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ پر جھوٹے مقدمات ختم اور رہائی کیلئے 19مارچ گوادرمیں عظیم الشان تاریخی خواتین احتجاجی ریلی نکالی جائیگی جماعت اسلامی مولاناہدایت الرحمان بلوچ کی رہائی کیلئے بھر پور احتجاجی تحریک کیساتھ عدالت میں بھی جدوجہد کررہی ہے ۔
انسانیت سے محبت کرنے والے عوام ،سماجی سیاسی تنظیمیں اور وکلاء برادری نے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی رہائی کیلئے ہر فورم ہر ساتھ دیابدقسمتی سے کچھ سیاسی قوتیں اس موقع پر بھی خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہیں بلوچستان کے عوام اکیلے نہیں جماعت اسلامی ان کیساتھ ہے گوادر کی نہتے عوام سے مذاکرات کے بجائے تشددکرکے بنیادی حقوق سے محروم،مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو دو ماہ سے جیل میں بند کرنا ظلم وجبر لاقانونیت اور عوام کوتشدد کے طرف دھکیلنے کی سازش ہے جماعت اسلامی اس ظلم وجبر کے خلاف میدان عمل میں نکلی ہے عوام عدل وانصاف کا ساتھ دینے اور مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی رہائی ،مافیاز،ظلم وجبر اوردہشت گردی کے خلاف جماعت اسلامی وحق دو تحریک کاساتھ دیں جماعت اسلامی ظلم و تشدد کی سیاست کو مسترد کرتی ہے۔
حکمران ہوش کے ناخن لیں حالات خراب نہ کریں اور فوری طور پر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو رہا جھوٹے مقدمات ختم کریں طاقت کے استعمال سے لوگوں کو دبایا نہیں جا سکتا، گوادروبلوچستا ن کے مظلوم عوام تعلیم،صحت اور روزگار مانگتے ہیں جو ان کا بنیادی حق ہے۔ سی پیک سے ظالم سردار ،ظالم جاگیردار،بھتہ خوررشو ت کور انتظامیہ ،سیکورٹی فورسزولٹیروں نے ہمیشہ ظلم وجبر کا بازار گرم کیا لوٹ مار کو دوام دیاجماعت اسلامی اس ظلم وجبر کے خلاف ہر وقت آوازبلند کرتی رہے گی