ملک میں کورونا سے اموات میں پھر تیزی،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کتنی ہلاکتیں ہوئیں،این سی او سی نے بتادیا


اسلام آباد (صباح نیوز)گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران  پاکستان میں مہلک عالمی وباء کوروناوائرس کے مزید14مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد28863تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے277نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد9471تک پہنچ گئی ہے ۔  ملک میں کوروناوائرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح0.66فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق اب تک8 کروڑ63لاکھ33ہزار973 افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران9لاکھ39ہزار805افرادکو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی۔ اب تک5کروڑ86 لاکھ85ہزار427افراد کو مکمل کوروناوائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں6لاکھ48ہزار627افراد کو کوروناوائرس  ویکسین کی دوسری خوراک لگائی گئی۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس ویکسین کی13 کروڑ71لاکھ20ہزار270خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں11لاکھ39ہزار561کوروناوائرس ویکسین کی خوراکیں لگائی گئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی  جانب سے ملک میں کوروناوائرس کے حوالہ سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق  پاکستان   اب تک کورکوناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 12لاکھ90ہزار491تک پہنچ گئی ہے۔ اب تک ملک بھر  میں کوروناوائرس کے12 لاکھ52 ہزار157مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد718تک پہنچ گئی ہے۔

این سی اوسی کے مطابق  پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.2فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح97فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے243مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔  صوبہ سندھ ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، فعال کیسز اور صحت یاب ہونے والے مریضوں کے اعتبار سے  ملک بھر میں پہلے نمبر پر آگیا ہے جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔ دوسری جانب صوبہ پنجاب ملک بھر میں کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے  اعتبار سے ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔

این سی اوسی کے مطابق  کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار  سے صوبہ  خیبرپختونخوا ملک بھر میں تیسرے  نمبر پر آگیا ہے۔ اس وقت خیبر پختونخوا میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد670تک پہنچ گئی ہے۔ وفاقی دارلحکومت  اسلام آباد  میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد303تک پہنچ گئی ہے۔صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد3168تک پہنچ گئی ہے،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد5229تک پہنچ گئی ہے، صوبہ بلوچستان38،آزاد جموں وکشمیر50جبکہ گلگت بلتستان  میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد13تک پہنچ گئی ہے۔

این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے4 لاکھ65ہزار840مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب میں 4لاکھ27ہزار851،صوبہ خیبر پختونخوا میں 174314،وفاقی دارلحکومت اسلام آباد106949،صوبہ بلوچستان33139،آزادجموں وکشمیر33835جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد10229تک پہنچ گئی ہے۔

این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میںکورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد108215،خیبرپختونخوا میں کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد180887،صوبہ پنجاب میں کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد4لاکھ44ہزار74،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد4لاکھ78ہزار717،بلوچستان میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 33540 ،آزاد کشمیر34630اور گلگت بلتستان میں10428افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ  پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں13055افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں7648، خیبر پختونخوا میں5903، اسلام آباد میں963، گلگت بلتستان میں186، بلوچستان میں363 اور آزاد جموں و کشمیر میں745فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح تین فیصد، اسلام آباد ایک فیصد، گلگت بلتستان دو فیصد، بلوچستان ایک فیصد، خیبر پختونخوا تین فیصد، سندھ دو فیصد اور پنجاب میں تین فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے 2 کروڑ27 لاکھ30ہزار952ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے41927نئے ٹیسٹ کئے گئے ۔