موسم سرما کی چھٹیوں کے حوالے سے ایک دو دن میں فیصلہ کر لیا جائے گا ، شفقت محمود


اسلام آباد(صباح نیوز) وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ این سی اوسی نے ویکسینیشن پر چھٹیوں میں تاخیرکی ہے تاہم موسم سرما کی چھٹیوں کے حوالے سے ایک دو دن میں فیصلہ کر لیا جائے گا۔

میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈیجٹل ویری فکیشن کی طرف قدم بڑھایا ہے ، عمران خان چاہتے ہیں ڈیجٹل سہولتوں کی طرف بڑھا جائے۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ویری فکیشن ،مساوی سرٹیفکیٹ کیلئے کئی مراحل سے گزرنا پڑتا تھا، کیو آر کوڈ لگا کر ویری فکیشن سسٹم شروع کیا جس سے سہولت میسر ہوگی، حکومت کاعوام کیساتھ وعدہ تھا سہولت فراہم کریں گے یہ اس کی مثال ہے۔

وفاقی وزیرتعلیم نے کہا میری اساتذہ کیساتھ ملاقات ہوئی میں نے کہا اسکول کھولیں، یہ ایکٹ ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے، اس سال ہم چھٹیاں کم کریں ،موسم بھی کافی سرد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ این سی اوسی نے ویکسینیشن پرچھٹیوں میں تاخیرکی ہے، ہماری طرف سے دسمبر کے آخری ہفتے اور جنوری میں چھٹیاں ہونی چاہئیں، چھٹیوں کے حوالے سے ایک دو دن میں فیصلہ کر لیا جائے گا