کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ مولاناہدایت الرحمان بلوچ کی رہائی،حقوق کے حصول،ظلم وجبر کے خلاف عوامی قوت وتائیدسے بھر پور تحریک چلائیں گے ۔حکمرانوں ،خودساختہ بااختیار طبقات کی بے حسی ولوٹ ماراورغفلت کی وجہ سے مسائل میں بدترین اضافہ ہوا ہے بلوچستان کے وسائل بلوچستان کر دیانت داری سے خرچ ہوں گے تو حالات ٹھیک ہوں گے بلوچستان کے مسائل کاحل بھی دیانت دار منظم پارٹی جماعت اسلامی ہے ۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو قید کرکے بلوچستان کی آوازکو قید کرنے والے ناکام ہوں گے انشاء اللہ مولانارہا ،جھوٹے مقدمات ختم اور گوادر وبلوچستان کو حقو ق ملیں گے ۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کی قیادت میں بلوچستان کے عوام بیدارہورہے ہیں عوام نے بار بار جن پر اعتماد کیا انہوں نے کامیابی کے بعد عوام کو بھلا دیے بدعنوانی کرپشن وکمیشن مافیازبلوچستان میں مالامال عوام بدحال ہورہے ہیں سب کے دعوے اعلانات ناکام ہوئے بلوچستان کے عوام جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے حکمرانوں اور ساحل ووسائل پر قبضہ کرنے والے والوں سے حقوق چھین لیں گے ۔ قومی میڈیا قومی جماعتوں نے بلوچستان کے سلگتے مسائل پریشانیوں سے منہ موڑ لیا ہے ۔جماعت اسلامی نے ہر موقع پر عوام کی پریشانی ومشکل میں ساتھ دیا ہے انشاء اللہ آئندہ بھی حکومت عدالت وپبلک میں عوام جماعت اسلامی کی تواناآوازہوگی ۔جماعت اسلامی بلاتفریق رنگ نسل زبان اور علاقہ سب کا مشترکہ پلیٹ فارم ہے ۔بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں اداروں ،حکمرانوں ،منتخب نمائندوں اور سیکورٹی فورسز نے بھی کرداراداکیا ۔
مولانا تنہا نہیں بلوچستان کے عوام اور جماعت اسلامی ان کیساتھ ہے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو سچ بولنے ،حقوق مانگنے اور عوام کو شعور دینے کی سزادی جارہی ہے ۔انشاء اللہ مولانا ہدایت الرحمان کامیاب ،بدعنوان لٹیرے ناکام ہوں گے ۔طاقت ،تشدد، جھوٹے بیانات ،جھوٹے مقدمات سے بلوچستان کے حالات خراب کرنے والے عوام کے خیر خواہ نہیں۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کوبے بنیاد جھوٹے مقدمات میں قید کرنا مظلوم عوام کی آوازکو بند کرنا ہے۔ ظلم جبر درندگی ،مافیازکے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی ۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی رہائی کیلئے ،مسائل کے حل ،حقوق کے حصول ،جھوٹے مقدمات اورمافیازکی سازشوں کو ختم کرنے کیلئے عدالت ،پارلیمنٹ اورعوام میں جدوجہد جاری رہے گی ۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی رہائی ،جھوٹے مقدمات کے خاتمے کیلئے ہرفورم پر احتجاج کرکے آوازبلند کیا جائیگا