ہرنائی(صباح نیوز)بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں سڑک کنارے بارودی سرنگ کے دھماکے میںایک شخص جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ لیویز حکام نے بتایا ہے کہ ٹریکٹر ٹرالی سڑک کنارے بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دھماکا ہوا ہے۔
دھماکے کا شکار ہونے والی ٹریکٹر ٹرالی پینے کا پانی لے کر مقامی کوئلہ کان جا رہی تھی۔ لیویز حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال ہرنائی منتقل کر دیا گیا ہے۔