کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ مولاناہدایت الرحمان بلوچ کو حقوق بلوچستان کیلئے آوازبلند کرنے ،بھتہ خوروں بدعنوان ٹولے کی لوٹ مار کے خلاف آوازبلند کرنے پر پابندسلاسل کیا گیا ہے۔مولاناہدایت الرحمان بلوچ ڈیڑہ ماہ عوام کیلئے پانی،تعلیم،صحت کے وسائل وسہولیات مانگنے پر قیدمیں ہے جھوٹ مقدمات مولانا ہدایت الرحمان کو حق وسچ کی جدوجہد سے نہیں رکھواسکتے۔چیک پوسٹوں پر بھتہ خوری ،ٹرالر،منشیات وکرپشن مافیازسے نجات اور حقوق کے حصول کی جدوجہد جاری رہے گی۔10مارچ کو کوئٹہ میں سراج الحق کی قیادت میں مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی رہائی اور حقوق کے حصول کیلئے عوامی احتجاجی تاریخی دھرنا ہوگا ۔عوام الناس بھر پور شرکت کریں ۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے عوام کو حقوق کے حصول کیلئے توانا آوازہدایت الرحمان بلوچ کی شکل میں مل گیا مولانا ہدایت الرحمان بلوچ مخلص دیانت دار بہادر عوامی لیڈر ہے حکومت ،اسٹبلشمنٹ اوراداروں کے جھوٹے پروپیگنڈے اور سازشوں کا بھر پور مقابلہ عوامی عدالت میں کیا جارہا ہے ۔بلوچستان کے عوام مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کیساتھ ہے انشاء اللہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ رہاہوکر عوام کے جائز حقوق کیلئے آئنی قانونی جدوجہد جاری رکھے گی ۔جماعت اسلامی نے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کیلئے ملک بھر میں پہلے بھی احتجاج کیادھرنے دیے آئندہ بھی حقوق بلوچستان اور مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی رہائی مقدمات ختم کرنے اور ظلم وجبر کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی ،
بلوچستان کے ظالم سردار وظالم سرکار نے وسائل پر قبضہ کرکے لوٹ مار اورظلم وجبر کا بازارگرم کیا ہے اس ظلم وجبر درندگی لاقانونیت کے خلاف جماعت اسلامی کی جدوجہد جار ی رہے گی عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ عدل وانصاف کا اسلامی حکومت قائم ہوجائے ۔سازش کے تحت مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گیے ہیں۔ طاقت ،تشدد، جھوٹے بیانات ،جھوٹے مقدمات سے بلوچستان کے حالات خراب کرنے والے عوام کے خیر خواہ نہیں۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کوبے بنیاد جھوٹے مقدمات میں قید کرنا مظلوم عوام کی آوازکو بند کرنا ہے۔ ظلم جبر درندگی ،مافیازکے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی ۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی رہائی کیلئے ،مسائل کے حل ،حقوق کے حصول ،جھوٹے مقدمات اورمافیازکی سازشوں کو ختم کرنے کیلئے عدالت ،پارلیمنٹ اورعوام میں جدوجہد جاری رہے گی ۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی رہائی ،جھوٹے مقدمات کے خاتمے کیلئے ہرفورم پر احتجاج کرکے آوازبلند کیا جائیگا