عبدالشکور کا الخدمت فاونڈیشن وومن ونگ ٹرسٹ کے مرکزی دفتر کراچی کا دورہ


کراچی(صباح نیوز)الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر عبدالشکور نے الخدمت فاؤنڈیشن وومن ونگ ٹرسٹ کے مرکزی دفتر کراچی کا دورہ کیا

اس موقع پر چیئرپرسن الخدمت ٹرسٹ نویدہ انیس نے انہیں مرکز میں جاری سرگرمیوں اور مستقبل کے اہداف کی آگاہی دی اور کہا کہ الخدمت ویمن ونگ ٹرسٹ پاکستان کراچی مرکز کمیونٹی سینٹر میں جہاں خواتین و طالبات کو دینی و دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ انکی فکری و تکنیکی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے سلائی سینٹر، چائلڈ پروٹیکشن سینٹر ،قران فائونڈیشن ،ناظرہ قرآن ،کمپیوٹر کلاسز اور دیگر رفاہی و سماجی خدمات سر انجام دی جارہی ہیں۔

عبدالشکورنے جاری سرگرمیوں کو سراہااور کہا کہ خاص طور پر مستقبل کی معمار ہماری نئی نسل کی تعلیم اور تربیت کی اہمیت کو اجاگر کرنا قابل تحسین ہے۔