اسلام آباد(صباح نیوز)حکومتِ پاکستان نے وزیرِ اعظم فنڈ برائے زلزلہ متاثرینِ ترکیہ اور شام کیلئے ایس ایم ایس کے ذریعے عطیہ دینے کی سہولت کا اجرا کر دیا ۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق موبائل صارفین 9977 پر Fund لکھ کر ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے 10 روپے کا عطیہ دے سکتے ہیں۔
عطیہ کی گئی رقم فوری طور پر وزیرِاعظم کے ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے قائم کردہ فنڈ میں جمع ہو جائے گی ۔