امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا پروفیسر محمد ابراہیم خان عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ

پشاور(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا پروفیسر محمد ابراہیم خان عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں۔ صوبائی سیکرٹری جنرل عبدالواسع ان کی غیر موجودگی میں قائم مقام امیر صوبہ ہوں گے۔

المرکز الاسلامی پشاور سے جاری بیان کے مطابق پروفیسر محمد ابراہیم خان منگل کے روز پشاور ائیرپورٹ سے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں۔ الخدمت فانڈیشن ضلع بنوں کے صدر جلال شاہ اخوند بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

پروفیسر محمد ابراہیم خان نے اپنی غیر موجودگی میں صوبائی سیکرٹری جنرل عبدالواسع کو قائم مقام امیر صوبہ مقرر کیا ہے۔ عبدالواسع نے المرکز الاسلامی پشاور میں ایک سادہ تقریب میں اپنی ذمہ داری کا حلف اٹھایا۔۔