اسلام آباد(صباح نیوز) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد نے مارگلہ ہلز پر سگریٹ نوشی، کچرے یا پلاسٹک بیگ جلانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی ہے۔
اسلام آباد کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے مارگلہ ہلز پر جانے والوں کیلئے پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کیا ہے، جس کا اطلاق پیر سے آئندہ دو ماہ کیلئے ہوگا۔نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے تحت مارگلہ ہلز پر سگریٹ نوشی،کچرے یا پلاسٹک بیگ جلانے پر پابندی ہوگی جبکہ درختوں کو کاٹنے والے افراد کو بھی قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہڑے گا۔