مسافر کوچ اور ٹریلر میں تصادم، 7 افراد جاں بحق 6زخمی ہوگئے

کوہاٹ (صباح نیوز)مسافر کوچ اور ٹریلر میں تصادم کے باعث  7 افراد جاں بحق 6زخمی ہوگئے ۔

انڈس ہائی وے پر تیزرفتار مسافر کوچ اور ٹریلر میں تصادم سے 7 افراد جاں بحق جبکہ 6 سے زائد زخمی ہوگئے۔افسوسناک واقعہ کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پرٹنل کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹریلر مسافر کوچ پر چڑھ گیا، حادثے میں 7 مسافر موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردی، جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث جاں بحق افراد میں اضافے کا خدشہ ہے۔