اسلام آباد(صباح نیوز)نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین پر مزید بوجھ ڈال دیا، بجلی کی قیمت میں 4 روپے 46 پیسے فی یونٹ تک اضافے کی منظوری دے دی گئی۔نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں مختلف کیٹگریز کیلئے ایک روپے 49 پیسے سے 4 روپے 46 پیسے تک اضافہ منظور کیا ہے۔
نیپرا نے یہ اضافہ ڈسکوز کیلئے مالی سال 23-2022 کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا ہے، ڈسکوز نے نیپرا کو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دی تھی، نیپرا اتھارٹی نے ڈسکوز کی درخواست پر 15 نومبر 2022 کو سماعت کی تھی۔ وزارت توانائی نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کو فروری اور مارچ کیلئے لاگو کرنے کی درخواست کی تھی۔