کراچی(صباح نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرے ایک روزہ میچ میں فخر زمان نے ذمے دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار سنچری اسکور کی۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں اوپنر فخر زمان نے شان مسعود کے ساتھ اننگز کا آغا کیا جو بغیر کوئی رنز بنائے ہی پویلین لوٹ گئے۔
اس کے بعد کپتان بابر اعظم بھی 21 کے مجموعے پر 4 رنز بناکر میدان چھوڑ گئے، ایسے حالات میں فخر زمان نے محمد رضوان کے ساتھ مل کر 152 رنز کی ذمے دارانہ شراکت قائم کی۔فخر زمان نے 101 رنز کی اننگز کے دوران 1 چھکا اور 10 چوکے لگائے۔ یوں تیسرے ایک روزہ میچ میں فخر زمان نے ذمے دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار سنچری اسکور کی۔