کراچی(صباح نیوز) ڈالر مزیدمہنگا ہو گیا ،سٹاک مارکیٹ میں تیزی آ گئی ۔
کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوا۔انٹر بینک میں ڈالر 32 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 228 روپے 25 پیسے کا ہو گیا ۔
دوسری جانب ۔پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 177پوائنٹس کے اضافے کے بعد 40935 پر آ گیا ۔