نوشہرہ (صباح نیوز )تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر پرویزخٹک نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی ناکام حکومت نے عوام سے آٹا اور روزگار چھین لیا ہے۔ملک میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے۔نالائق اور نااہل حکومت نے عوام کے منہ سے نوالہ چھین لیا ہے۔معیشت دیوانہ ہونے کی آخری سانسیں لے رہی ہے ۔فوری شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات ہی مسائل کا حل ہے۔
امن و آمان کے بدترین حالات کی وجہ سے عوام کے جان و مال سرشام لوٹ رہے ہیں۔ملک میں حکومت نام کی کوئی چیزہی نہیں۔عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات میں مرکزی حکومت روڑے آٹکا رہی ہے۔لوگوں کی مان بہنیں جس طرح آٹے کے تھیلے کے لیے زلیل و خور ہورہے ہیں تجربہ کار حکومت کے منہ پر طمابچہ ہے۔حکومت آپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کے بجائے عمران خان اور تحریک انصاف کو اداروں کے درمیان اختلافات پیدا کررہی ہے۔قومی ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل در آمد نہ ہونے کی وجہ سے ایک مرتبہ بھر دھشت گردی کے واقعات میں مسلسل آضافہ ہورہا ہے۔
میڈیا کو کنٹرول کیا جارہا ہے۔میڈیا غیرجانبدارانہ کردار ادا کرتے ہوئے مظلوموں کے مسائل حکمرانوں تک پہچائیں۔آزاد اور غیرجانبدار میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے میئر نوشہرہ کے دفتر میں نوشہرہ پرس کلب کی نومنتخب کابینہ کے ساتھ خصوصی ملاقات کے موقعہ پر میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔