پشاور(صباح نیوز)جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کی صوبائی شوری کا انتخاب مکمل ہوگیا۔ انتخابات کی نگرانی صوبائی سیکرٹری جنرل سیکرٹری عبدالواسع نے کی۔ صوبہ بھر کے 13500 اراکین نے خفیہ رائے دہی کے ذریعے صوبائی شوری کے انتخاب میں حصہ لیا۔ پورے صوبے کو اراکین کی تعداد کے حساب سے اکیس انتخابی حلقوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔
انتخابی عمل کی تکمیل کے بعد صوبائی سیکرٹری جنرل عبدالواسع نے نو منتخب اراکینِ شوری کے ناموں کا اعلان کیا۔ المرکز الاسلامی پشاور سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق پشاور سے جماعت اسلامی بحر اللہ خان، عتیق الرحمن، حافظ حشمت خان اور مولانا مسیح گل بخاری صوبائی شوری کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔
چارسدہ اور مہمند سے شاہ حسین اور حاجی سیف اللہ درانی، مردان سے ڈاکٹر عطا الرحمن، مولانا صفی اللہ اور غلام رسول، صوابی سے مفتی مراد حسین، نوشہرہ ڈاکٹر سلمان فاروق، حاجی عنایت اللہ، خیبر، کرم اور اورکزئی سے شاہ فیصل آفریدی، بنوں اور شمالی وزیرستان سے نور پیا خان، لکی مروت سے عبدالصمد خان، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، جنوبی وزیرستان کے انتخابی حلقے سے مولانا سلیم اللہ ارشد، ہری پور غزن اقبال خان، ایبٹ آباد سے عبدالرزاق عباسی، ساجد قریش عباسی اور امجد خان جدون، مانسہرہ، بٹگرام، کوہستان، تورغر کے انتخابی حلقے سے ڈاکٹر طارق شیرازی، حافظ طالع محمد، ڈاکٹر محمد قاسم اور جمیل جہانگیری صوبائی شوری کے اراکین منتخب ہوئے۔ اسی طرح ملاکنڈ سے مولانا جمال الدین اور شہاب حسین، سوات سے ڈاکٹر فضل سبحان، حمید الحق، محمد امین اور اختر علی، شانگلہ سے سید غفار، دیر بالا سے صاحبزادہ طارق اللہ، صاحبزادہ فصیح اللہ، حنیف اللہ، مولانا مفتی ضیا اللہ اور مولانا وحیداللہ، جبکہ دیرپائین سے اعزازالملک افکاری، مولانا اسداللہ، ارشد زمان، سعید گل، ڈاکٹر محمد بشیر اور جہان بادشاہ، چترال لوئر اور چترال اپر کے انتخابی حلقے سے مولانا جاوید حسین اور مولانا جمشید احمد، باجوڑ سے صاحبزادہ ہارون رشید، قاری عبدالمجید اور سردار خان جبکہ بونیر سے محمد حلیم بادشاہ اور غلام مصطفی ایڈووکیٹ صوبائی شوری کے اراکین منتخب ہوئے ہیں۔ عبدالواسع نے بتایا کہ صوبائی مجلس شوری کا اجلاس جلد ہی طلب کیا جائے گا جس میں اراکین شوری کی رکنیت کا حلف لیں گے۔
مجلس شوری کے اجلاس میں اگلے سال ہونے والے قومی انتخابات کے لیے منصوبہ بندی کی جائے گی اور جماعت کے صوبائی مسائل کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔