لاہور ،جناح ہسپتال میں مریض کی خودکشی


لاہور(صباح نیوز) لاہورکے جناح ہسپتال میں سلمان نامی مریض نے چوتھے فلور سے کود کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق خودکشی کرنے والے شخص کی شناخت سلمان کے نام سے کی گئی، 40 سالہ سلمان اسی ہسپتال کے میڈیکل ۔یونٹ نمبر 2 میں زیرعلاج تھا جس ہسپتال کے چوتھے فلور سے کود کر اس نے خودکشی کرلی۔سلمان کی خودکشی کرنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی تاہم پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر کارروائی شروع کر دی ۔