لاہور ہائیکورٹ کا سموگ کے سبب تعلیمی اداروں کی چھٹیاں مزید7دن بڑھانے کا حکم


لاہور(صباح نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے باعث سکولوں اور کالجوں چھٹیاں مزید سات دن بڑھانے کا حکم دے دیا۔

 لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک کے لئے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے سکولوں اور کالجوں کو مزید7 روز بند کرنے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے کہا کہ سموگ کی وجہ سے چھٹیاں بڑھائی جائیں، سموگ کو کافی حد تک کنٹرول کیا ہوا ہے، اس کی روک تھام حکومت کی ذمہ داری ہے۔عدالت نے سیکریٹری تعلیم اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کو نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سموگ کی روک تھام سے متعلق ہم قانون سازی کروا رہے ہیں۔سموگ کے تدارک کے لیے بڑے شہروں میں انڈسٹریل ایریاز بنائے جائیں۔

عدالتی کمیشن نے کہا ہے کہ حکومت کو ماحولیات کے بارے ترجیحی بنیادوں پر کام کرنا چاہیے،حکومت دانستہ رقم نہیں دے رہی۔

بعد ازاں عدالت نے ڈی جی پی ڈی ایم اے کو ریکارڈ سمیت آئندہ سماعت پرطلب کرتے ہوئے سماعت جمعہ تک ملتوی کردی۔