اسلام آباد(صباح نیوز) وفا قی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عدلیہ میں کرپشن کا تاثرججز کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی نئے سروے رپورٹ کے مطابق پولیس اور عدلیہ کے بارے میں کرپشن کا تاثر سب سے بڑھ کر ہے، چیف جسٹس آف پاکستان اور سینئر جج صاحبان کیلئے یہ لمحہ فکریہ ہونا چاہئے خصوصاً جب عدلیہ کی تنخواہیں اس ریجن میں سب سے زیادہ پاکستان میں ہیں یہی معاملہ پولیس کا بھی ہے۔