سابق حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کوئی ملک میں سرمایہ کاری کیلئے تیار نہیں،احسن اقبال


اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سابق حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کوئی ملک میں سرمایہ کاری کیلئے تیار نہیں۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ فی کس آمدنی میں اضافے کے لئے سب کو کام کرنا ہوگا سابق حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کوئی بھی ملک میں سرمایہ کاری کے لیے تیار نہیں، نواز شریف کے دور میں ملک میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری ہوئی تھی۔

وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی نے کہا کہ ن لیگ نے نواز شریف کی قیادت میں سی پیک شروع کیا، ملک میں توانائی کے منصوبے لگائے۔انہوںنے کہا کہ ن لیگ حکومت سنبھالنے کے بعد سی پیک کے منصوبوں میں تیزی لائی، نیشنل ہائی ویز اور موٹر ویز کا جال بچھایا۔

وفاقی وزیر نے سی پیک منصوبے کو خطے میں گیم چینجر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم پبلک سیکٹر کے تعاون سے ملک میں منصوبے لگانے پر توجہ دے رہے ہیں۔