صوبائی اسمبلیاں توڑنے کے شوشے عمرانی جرائم پر پردہ نہیں ڈال سکتے،سعد رفیق


اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر برائے ریلوے وہوابازی خواجہ محمد سعد رفیق نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلیاں توڑنے اورقبل از وقت انتخابات کروانے کے شوشے /ہتھکنڈے، ممنوعہ فارن فنڈنگ، توشہ خانہ ڈکیتی، بے نامی جائیدادوں، خیرات خوری، آئین شکنی سمیت عمرانی جرائم پر کاروائی روک سکتے ہیں نہ پردہ ڈال سکتے ہیں۔

ان خیالات کاظہار خواجہ سعد رفیق نے  ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ ، تبدیلی ،حقیقی آزادی ، امر بالمعروف ، جہاد، کون کون سا ٹچ نہیں دیا بہروپیے نے ؟؟وارداتیا کھروں کے نشانات سے پکڑا ہی گیا۔۔جو بویا وہی کاٹو گے ۔۔