اسلام آباد(صباح نیوز) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ملک کے نامور اداکار فردوس جمال کو ٹیلی فون کرکے مزاج پرسی کی ہے۔شہباز شریف نے اداکار سے ان کی صحت سے متعلق دریافت کیا اور علاج سے متعلق تفصیلات حاصل کیں۔وزیراعظم نے فردوس جمال کو علاج معالجے میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
انہوں نے اداکار سے گفتگو میں کہا کہ پوری قوم آپ کے لئے دعا گو ہے، ہم انشااللہ آپ کے علاج میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔فردوس جمال نے مزاج پرسی اورعلاج سے متعلق یقین دہانی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ہے۔واضح رہے کہ فردوس جمال سرطان کے مرض میں مبتلا ہیں اور ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔