پاکستان ہائی کمیشن لندن کی جانب سے سابق ہائی کمشنر ڈاکٹر ملیحہ لودھی کو مرد لکھے جانے کا انکشاف


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان ہائی کمیشن لندن کی جانب سے اب تک خدمات انجام دینے والے ہائی کمشنرز کی لسٹ جاری کی گئی ہے جس میں تمام مرد ہائی کمشنرز کے ساتھ سابق خاتون ہائی کمشنر ڈاکٹر ملیحہ لودھی کو بھی مرد لکھے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

لسٹ پر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اعتراض کرتے ہوئے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ان کی جنس درست کی جائے۔

ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ لندن میں اب تک خدمات انجام دینے والے تمام مرد حضرات کی طرح میرے نام کے ساتھ بھی“His Exceleny”لکھا گیا ہے جسے درست کرنے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اپنے ٹویٹ کے ساتھ پاکستان ہائی کمیشن لندن کی جانب سے اب تک خدمات انجام دینے والے ہائی کمشنرز کی لسٹ بھی جاری کی ہے۔

لسٹ کے مطابق ڈکٹر ملیحہ لودھی نے آٹھ ستمبر 2003سے10جون20108تک برطانیہ میں بطور پاکستانی ہائی کمشنر خدمات انجام دی ہیں۔