کراچی(صباح نیوز) پاکستان بزنس کونسل نے تیل کی قیمتوں میں کمی کو آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدوں کے خلاف قرار دے دیا۔
پاکستان بزنس کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تیل قیمت میں کمی آئی ایم ایف سے وعدے کیخلاف ہے، سیاسی مصلحت پاکستان کو دیوالیہ کرنے کی طرف لے جا سکتی ہیں۔
پی بی سی کا کہنا ہے کہ سستا تیل بچت کے بجائے زرمبادلہ میں کمی کا سبب بنے گا۔