اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی محنت اور کارکردگی کے ثمرات عوام کو ملنا شروع ہو گئے ہیں،وزیر خارجہ کا دورہ میٹا پاکستانیوں کیلئے ترقی کی راہیں کھولے گا
یہ بات انھوں نے ایک بیان میں کہی۔ وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا میٹا کا دورہ پاکستانیوں کیلئے ترقی کی راہیں کھولے گا ، بہت جلد پاکستان کے مرد اور خواتین فیس بک اور انسٹاگرام کے ذریعے روزگار حاصل کریں گے ۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مرد اور خواتین فیس بک پر اپنے ویڈیو شیئر کرکے سرمایہ کما سکیں گے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی محنت اور کارکردگی کے ثمرات عوام کو ملنا شروع ہو گئے ہیں، بلاول بھٹو زرداری اپنے نانا شہید اور والدہ شہید کے فلسفے پر گامزن ہیں۔
شازیہ مری نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام فیس بک پر جتنی محنت کرینگے اس کے ثمرات ملک کو بھی حاصل ہونگے۔