لکی مروت ،فائرنگ سے ایف آئی اے کا ڈپٹی ڈائریکٹرجاں بحق

لکی مروت (صباح نیوز) لکی مروت میں فائرنگ سے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)کے ڈپٹی ڈائریکٹر جاں بحق ہو گئے ۔نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو فائرنگ کرکے جاں بحق کرنے کا واقعہ تھانہ غزنی خیل کی حدود میں پیش آیا،

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے انعام مروت بنوں میں تعینات تھے۔پولیس نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے مطابق واقعہ ذاتی رنجش کا لگتا ہے تاہم ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے،پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا  ۔