اسلام آباد(صباح نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پولٹری جیسے شعبے میں انشورنس مصنوعات متعارف کرائی جانی چاہئیں۔
تفصیلات کے مطابق صدرعارف علوی کی زیرصدارت فصلوں کی انشورنس سے متعلق اجلاس ہوا جس میں صدر نے کہا کہ فصلوں کی انشورنس غذائی تحفظ اور کسانوں کی مالی حالت بہتر بنانے میں مدد دیگی۔
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں فصلوں کی انشورنس کا حجم ایک فیصد سے بھی کم ہے جب کہ ہمسایہ ممالک میں کوریج تقریبا 4سے 5 فیصد ہے فصلوں کی انشورنس اور متعلقہ معاملات کو نصاب میں شامل کیا جانا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ پولٹری جیسے شعبے میں انشورنس مصنوعات متعارف کرائی جانی چاہئیں تمام اسٹیک ہولڈرز تمام ذرائع ابلاغ کے ذریعے ایک جامع اورموثرآگاہی مہم چلائیں۔صدر نے کہا کہ پاکستان کوپانی کی قلت، گلیشیئر پگھلنے جیسے بحرانوں کا سامنا کرنا پڑ سکتاہے۔۔۔۔