نوشہرہ(صباح نیوز) اکوڑہ خٹک جی ٹی روڈ سریا خیل میں نامعلوم افراد نے پولیس وین پر فائرنگ کرکے 3 اہلکاروں کو شہید کردیا۔ پولیس کے مطابق پولیس اہلکاروں پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی اور شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں میں ہیڈکانسٹیبل منظور، کانسٹیبل امان اللہ اور ڈرائیور ایاز خان شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق پولیس کی گاڑی معمول کی گشت پر تھی کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کی،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) عمر خان کے مطابق شدت پسندوں کے حملے میں 3 پولیس اہلکار شہید ہوئے ہیں جن میں ایک ہیڈ کانسٹیبل، ایک کانسٹیبل اور پولیس موبائل کا ڈرائیور شامل ہیں۔
ڈی پی او عمرخان کے مطابق پولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے، پولیس اہلکار معمول کی گشت پر تھے جب ان پر 2 شدت پسندوں نے فائرنگ کی۔ڈی پی او نے بتایا کہ شہید اہلکاروں میں ہیڈکانسٹیبل منظور، کانسٹیبل امان اللہ اور ڈرائیور ایاز خان شامل ہیں ۔۔