بلوچستان کے معصوم عوام ترقی خوشحالی امن اور اسلامی نظام کے قیام کیلئے جماعت اسلامی کاساتھ دیں، مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ بلوچستان کے معصوم عوام ترقی خوشحالی امن اور اسلامی نظام کے قیام کیلئے جماعت اسلامی کاساتھ دیں بار بار جن کوووٹ سے نواز انہوں نے نہ اسلامی نظام کیلئے کام کیے نہ قوم کو ترقی وخوشحالی روزگار دیے بلوچستان میں ساحل ووسائل پر اختیاراوربارڈرزپر قانونی طریقے سے کاروبار دینے تک ترقی ممکن نہیں ۔حق دو تحریک کے خلاف طاقت کا استعمال اور ان سے مذاکرات نہ کرنا ان کے مطالبات نہ ماننا نامناسب اورپرامن عوام کو اشتعال دینے کا غلط طریقہ ہے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو کچھ ہوا تو ذمہ حکومت وانتظامیہ ہوگی ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے عوام پینے کے صاف پانی کو ترس رہے ہیں تعلیم وصحت کے مواقع ،وسائل وآسانی تو دورکے بات ہمیں بنیادی انسانی حقوق تک میسر نہیں لاپتہ افراد کو بازیاب کرنے کے بجائے ان جگرگوشوں پر سیاست ہورہی ہے ۔نوجوانوں کو روزگاردینے کے بجائے نااہل سفارتی وسرمایہ دار نوجوانوں کو سفارش ورشوت پر روزگار دیاجاتاہے۔اہل پڑھے لکھے نوجوان ڈگریاں ہاتھ میں لیے سالوں سے بے روزگار ہیں ۔لوڈ شیڈنگ وحکومتی عدم توجہی سے زراعت تباہ معیشت خراب تر ہوئی ہے ہمسائیہ ممالک سے قانونی طریقے سے کاروبار کرنے کے راستے سیکورٹی فورسزونارواچیک پوسٹوں نے بند کر دیے۔قومی خزانے میں بارڈرزسے جائز طریقے سے ٹیکس جانے کے بجائے چند افرادکے جیب وذاتی اکائونٹس میں رشوت کے طور پر ناجائز طریقے سے جارہی ہے بلوچستان کے بارڈرزوچیک پوسٹ سوناکی چڑیا ہیں ۔

مظلوم ومجبور عوام سے بھاری رقوم بلاوجہ طلب کیے جارہے ہیں ایران سے پٹرول درآمد کرنے کی صورت اس سے بدتر ہیں ایران میں بیس تیس روپے ملنے والا پٹرول بارڈر وچیک پوسٹوں پر رشوت دینے وبھتہ دینے کے بعد عوام کو دو سو روپے میں مل رہاہے کوئی پوچھنے والا نہیں بڑے بڑے مافیا اس ناجائز کاروباروبھتہ خوری میں ملوث ہیں مظلوم عوام چھوٹے کاروباری طبقے کا کوئی پوچھنے والا نہیں جماعت اسلامی مظالم کے خلاف عوامی حقوق کے حصول کیلئے ہر فورم پر آوازبلند کرتی رہیگی ۔بلوچستان کے مظلوم عوام کوجماعت اسلامی حقوق دلائیگی آئی ایم ایف نے معیشت کو تباہ ،نااہل ناکام حکمرانوں نے ملک کو گروی رکھ کر اسٹیٹ بنک پر قبضہ کر لیااس وقت بھی ملک آئی ایم ایف کے ملازمین واسٹبلشمنٹ چلا رہے ہیں ۔جماعت اسلامی ملک کو آئی ایم ایف کے غلاموں ،معاشی دہشت گردوں سے کی گرفت سے نجات دلائیگی ۔  جماعت اسلامی خدمت ودیانت کے نئے ریکارڈبناکر عوام کولٹیروں سے نجات دلاکر قوم کو اسلامی دیانت دار حکومت وقیادت دیگی قوم نے جماعت اسلامی کا ساتھ دیا تو ترقی وخوشحالی کے نئے دور کا آغازہوگا