کراچی(صباح نیوز)ڈالرمزید مہنگا ہو گیا ،سٹاک مارکیٹ میں مندی رہی ۔گزشتہ روز امریکی ڈالر انتہائی معمولی سستا ہونے کے بعد پھر اپنی قدر بڑھا رہا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 6 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 223 روپے 75 پیسے کا ہو گیا ۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 223 روپے 69 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان رہا۔پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 320 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 42 ہزار 73 پر آ گیا۔