پرویز الہی سے ملاقات میں پوچھا کیا اسمبلی توڑ رہے ہیں؟ جواب میں کہا بس اللہ کو پتہ ہے، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب  چودھری پرویز الہی  مجھ سے ملاقات میں پنجاب اسمبلی توڑنے کے معاملے پر واضح طور پر کوئی بات نہ کرسکے،چودھری صاحب نے کہا کہ بس اللہ کو پتہ ہے۔ وزیرداخلہ نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ پی ڈیم ایم، اسمبلی توڑنے کے کسی عمل کا حصہ نہیں بنے گی  جو اسمبلی ٹوٹے  گی انتخابات ہوجائیں گے، پنجاب میں گورنر راج مشکل ہے ۔

اس امر کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا  ۔ پروگرام میں اینکر پرسن نے  وزیرداخلہ سے سوال کیا کہ 29نومبر کی اہم تقریب کے موقع پر  چودھری پرویز الہی سے ملاقات میں کیا ہوا؟ رانا ثنا اللہ   نے بتایا کہ میں نے  چودھری صاحب سے پوچھا  اسمبلی توڑ رہے ہو کہ نہیں ؟ چودھری صاحب نے کہا کہ بس اللہ کو پتہ ہے، اللہ کے سپرد ۔

رانا ثنا اللہ  کہتے ہیں کہ اگر پنجاب اور کے پی کے میں اسمبلیاں ٹوٹ گئیں تو پھر ہم الیکشن کرا دیں گے۔کسی اسمبلی کے ٹوٹنے کے عمل کا حصہ نہیں بنیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ گورنر راج پیچیدہ آئینی عمل ہے۔ پنجاب میں گورنرراج مشکل ہے ۔