مولانا فضل الرحمان اور سید خورشیدشاہ کی ملاقات،عمران خان کی اسمبلیاں توڑنے کی دھمکی پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(صباح نیوز)پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور وفاقی وزیر سید خورشیدشاہ کی ملاقات،عمران خان کی اسمبلیاں توڑنے کی دھمکی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پی ڈی ایم کے سربراہ اور جمعیت علمائے اسلاف کے امیر مولانا فضل الرحمان گزشتہ روز وفاقی وزیر سید خورشید شاہ کی رہائش گاہ  پہنچے، مولانا فضل الرحمان نے سید خورشید شاہ کی خیریت دریافت کی ۔ ملاقات میں دونوں رہنمائوں کی ملاقات میں ملکی سیاسی صورت پر  مشاورت ہوئی۔  ملاقات میں عمران خان کی پنجاب اور خیبرپختونخوا  کی حکومتوں کو توڑنے کی دھمکی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ  عمران خان کی دھمکی چائے کی پیالی میں طوفان کے مترادف ہے۔  اگر کسی نے صوبائی اسمبلیاں توڑیں تو انتخابات کروانے چاہیں۔ انتخابات کے نتائج سے عمران خان کوسمجھ لگ جائے گی کہ عوام اس سے کتنی نفرت کرتے ہیں۔  اس موقع پر وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے کہا کہ  موجودہ سیاسی قیادت نے عمران خان کو ساتھ لیکر چلنے کی کوشش کی وہ سیاست کرنا ہی نہیں چاہتے۔

عمران خان کا افراتفری پھیلانے کا مقصد سیاست نہیں ایجنڈا کچھ اور ہے۔  وفاقی حکومت نہ پہلے بلیک میل ہوئی نہ آگے ہوگی۔ خورشید شاہ نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ  وفاقی حکومت کا اب اولین ٹارگٹ عوام کو فوری ریلیف دینا ہے۔