اسلام آباد(صباح نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ضلع اورکزئی کے علاقے ڈوالی میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر شدید رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے جمعرات کو اپنے تعزیتی بیان میں دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
انہوں نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت بھی کی۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کوئلے کی کانوں میں ہونے والے حادثات کو روکنے کے لیے مثبت اور دوررس اقدامات اٹھانے کی اہمیت پر زور دیا ۔۔