اسمبلیوں کی تحلیل کیساتھ پی ڈی ایم کی سیاست ختم ،(ن )لیگ کی دفن ہوگی،شیخ رشید


راولپنڈی(صباح نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جب بھی عمران خان اسمبلی تحلیل کریںگے تو کوئی ممبربیوقوف نہیں جواس کیساتھ کھڑانہیں ہوگا،اسمبلیوں کی تحلیل کیساتھ پی ڈی ایم کی سیاست ختم ،(ن )لیگ کی دفن ہوگی۔تیل، گیس اور بجلی کے لیے پیسے نہیں لیکن کمپنی کی مشہوری کے لیئے 2ارب روپے ہیں۔چھڑی بدلی اوروزیرقانون دوبارہ آگئے ،لاہورکافیصلہ فیصلہ کُن ہوگا،آرپارہوگا۔

ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ اب بھی وقت ہے حکمران اورذمہ داران الیکشن کی طرف جائیں۔الیکشن کوروکنے کے لئے جو بھی حربے استعمال کریں گے ان کے گلے پڑیں گے،ثابت ہوگیاعمران خان کوہٹانافاش غلطی تھی۔مولانا فضل الرحمان نے مائوں اوربیٹیوں کی تضحیک کی ہے، دنیامیں تیل سستاپاکستان میں کوئی رعایت نہیں۔اب غلطی کی گنجائش نہیں،فیصلے کاوقت ہے۔