لاہور(صباح نیوز)مسلم لیگ ن کی جانب سے پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کی تیاری شروع کر دی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا اسمبلیاں تحلیل کرنے یا استعفے دینے سے متعلق معاملے پر مسلم لیگ( ن) نے اراکین اسمبلی کو مرحلہ وار مرکزی سیکرٹریٹ میں طلب کر لیا۔مسلم لیگ ن کی جانب سے پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں اور پہلے مرحلے میں لاہور اور گوجرانوالہ ڈویژن کے اراکین اسمبلی کو طلب کیا گیا۔
لاہور اور گوجرانوالہ ڈویژن کے لیگی اراکین اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد پر دستخط کر دیئے۔مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی کے مطابق تحریک عدم اعتماد پرویز الٰہی کے خلاف کسی وقت بھی جمع کروائی جا سکتی ہے۔