پاکستان کو ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک سے 50کروڑ ڈالرز موصول

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان کو ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک(اے آئی آئی بی) سے 50کروڑ ڈالرز موصول ہو گئے۔

وفاقی وزیر برائے خزانہ و ریونیوسینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایشیائی انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے اپنے بورڈ کی منظوری کے بعد سٹیٹ بینک آف پاکستان/حکومت پاکستان کو 50کروڑ ڈالرز کی رقم منتقل کردی ہے۔ رقم پروگرام فنانسنگ کی مد میں پاکستان کو فراہم کی گئی جبکہ وزارت خزانہ نے بھی رقم ملنے کی تصدیق کردی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایشیائی انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے رقم حکومت پاکستان کو موصول ہو گئی ۔ فنڈز سٹیٹ بینک آف پاکستان کو منتقل کئے گئے ہیں جس سے پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گا۔