لاہور (صباح نیوز)عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی ساتھی فرح خان نے توشہ خانہ سے متعلق الزامات پر عمر فاروق ظہور، نجی ٹی وی اور اس کے اینکر کو لیگل نوٹس بھیج دیا۔عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی ساتھی فرح خان نے توشہ خانہ کے تحائف فروخت کرنے کے الزامات پر عمر فاروق ظہور، نجی ٹی وی اور اس کے اینکر کو لیگل نوٹس بھیج دیا۔
ہتک عزت کا نوٹس عمران خان اور فرحت شہزادی سے متعلق غلط اور من گھڑت خبر نشر کرنے پر بھیجا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عمر فاروق سے کبھی ملاقات ہوئی نہ گھڑی بیچنے میں فرح خان(فرحت شہزادی)کا کوئی کردار ہے۔سوچی سمجھی سازش کے تحت من گھڑت اور بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔احمد نورانی نے بھی اپنی سٹوری میں خود وضاحت کی ہے کہ 2019 میں فرحت شہزادی نے دبئی کا سفر نہیں کیا۔
نوٹس کے متن میں لکھا گیا ہے کہ الزامات کا مقصد ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔ 7 روز میں معافی مانگیں یا وضاحت دیں۔معافی نہ مانگنے پر 7 ارب روپے کا ہتک عزت کا دعوی دائر کیا جائے گا۔