استنبول(صباح نیوز) ترکیہ چیم کیم شو یوریشیاء 2022 میںترکیہ کے مینوکچررز کے ساتھ پاکستان کے 20لاکھ ڈالر مالیت کے مختلف نوعیت کے صنعتی کیمیکلز کے درآمدی معاہدے طے پائے ہیں۔
پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلی عبدالرحیم چغتائی کا کہنا ہے کہ ترکیہ سے ٹیکسٹائل کیمیکلز بھارت اور چین سے کم درآمدی لاگت میں پاکستان درآمد کرکے نہ صرف قیمتی ذرمبادلہ کی بچت ممکن ہیبلکہ پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کی ضروریات کو پورا کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ملک میں جاری ذرمبادلہ بحران کے تناظر میں یہ ضروری ہے کہ سستی سے لاگت میں کیمیکلز ودیگر خام درآمد کرکے ملکی برآمدات کو بڑھایا جائے،عبدالرحیم چغتائی نے بتایا کہ نمائش کے دوران پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس اور استنبول کیمیکلز اینڈ پراڈکٹس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے درمیان منعقدہ اجلاس میں دوطرفہ تجارت بڑھانے اور ایک دوسرے ممالک کے نجی شعبوں کے باہمی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط بھی کیے گئے۔
پاکستانی وفد میں ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر ثاقب فیاض مگوں صدر پی سی ڈی ایم اے عبدالعزیز چغتائی اسد خان عبدالغفور رؤف کھتری ودیگر بھی شامل تھے