وفاقی حکومت کا ملکی ضروریات پوری کرنے کیلئے مزید یوریا کھاد درآمدکرنے کا فیصلہ


اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی حکومت نے ملکی ضروریات پوری کرنے کے لئے مزید یوریا کھاد درآمدکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان(ٹی سی پی)نے مزید 75ہزارمیٹرک ٹن یوریا کی درآمد کے لئے ٹینڈر جاری کرتے ہوئے بین الاقوامی سپلائرز سے یکم دسمبر تک بولیاں طلب کر لی ہیں۔ بولیاں یکم دسمبر کو ہی کھولی جائیں گی۔ ٹینڈر کے تحت ٹی سی پی نے 25ہزار میٹرک ٹن سے کم بولی قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت کی جانب سے پہلے ہی سے تین لاکھ میٹرک ٹن یوریاکھاد کی درآمد کا عمل جاری ہے۔ وفاقی کابینہ نے یوریا 520ڈالر فی میٹرک ٹن کے حساب سے خریدنے کی منظوری دی تھی۔ اب مزید75ہزارمیٹرک ٹن یوریا کی درآمد کے لئے بھی ٹینڈر جاری کردیا گیا ہے۔