نوازشریف کیئرٹیکرکادوراینہ بڑھوانا اورمن پسندکی تعیناتی چاہتاہے ، شیخ رشید


راولپنڈی(صباح نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نوازشریف کیئرٹیکرکا دوراینہ بڑھوانا چاہتا ہے اورمن پسند کی تعیناتی بھی چاہتا ہے، ایک ٹکٹ میں2مزے نہیں مل سکتے،پی ڈی ایم کاسیاسی جنازہ نکل چکا ہے جس کی سیاسی چیخیں بلاول کی پریس کانفرس میں واضح ہیں ،کرونا یا ڈرونا کا فیصلہ بھی72 گھنٹوں میں ہو جائیگا،26 نومبر کوعمران خان کاراولپنڈی میں تاریخی ستقبال کریں گے۔

ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ملک کا وزیر خارجہ بلاول اپنے ملک کے صدرکو دھمکیاں دے رہاہے ،مانگے تانگے کی حکومت کا یہی نتیجہ ہوتا ہے ،عمران خان کو کسی کی تعیناتی پر اعتراض نہیں جو بھی نیا آرمی چیف آئے گاوہ سیاسی گند اپنے کندھوں پر نہیں اٹھائے گااور ملک کو الیکشن کی طرف لے کر جائے گا، آئندہ5روزسیاست میں فیصلہ کن ہیں۔