تباہ حال معیشت اور گورننس ملک میں نئی تباہی لارہی ہے،فوادچوہدری


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما  فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تباہ حال معیشت اور گورننس ملک میں نئی تباہی لارہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے جاری کردہ پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ آپریشن رجیم چینج کے نتیجے میں سات کے عرصہ میں دہشت گردی کے واقعات میں 52 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں جہاں سب سے زیادہ فوکس کرنا تھا وفاقی حکومت نے فنڈز ہی روک دیئے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ حکمران نیرو کی طرح بانسری بجانے میں مصروف ہیں اور تباہ حال معیشت اور گورننس اس ملک میں نئی تباہی لارہی ہے۔