راولپنڈی پریس کلب کے باہر مسلح افواج و آئی ایس آئی سمیت دفاعی اداروں کے ساتھ استحکام۔پاکستان ریلی


راولپنڈی(صباح نیوز) چیئرمین شاہین پیس فورس ملک اصغر خان بابر نے کہا ہے کہ افواج پاکستان اور انٹیلیجنس اداروں کے خلاف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے یہ ملک اور مسلح افواج ہماری پہچان ہماری آن ہیں حالت جنگ ہو ا زمانہ امن ۔۔قدرتی آفات ہوں یا دہشت گردی کے واقعات ۔پاک فوج اور ہمارے گمنام ہیروز نے ہمیشہ جانوں کا نذرانہ دیکر مادر وطن کا دفاع کیا ہے ۔

ان خیالات کا اظہارانھوں نے راولپنڈی پریس کلب کے باہر مسلح افواج و آئی ایس آئی سمیت دفاعی اداروں کے ساتھ استحکام۔پاکستان ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس مو قع پر شاہین پیس فورس کے ممبرز نے پاک فوج اور آئی ایس آئی کے حق میں نعرے بازی کی شاہین پیس فورس کے جوانون نے بینر اور پلے کارڈ کے ذریعہ اداروں سے اپنی یکجہتی کا اظہار کیا۔ملک اصغر خان بابر نے کہا کہ ہم فوج ۔ ملک کے دفاعی اداروں اور ان کے ذمہ داران کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والوں سے کہتے ہیں کہ وہ اپنی ہرزہ سرائی سے باز رہیں وطن کی دفاع میں پاک فوج اور گمنام ہیروز کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں.

انھوں نے کہا کہ دفاعی اداروں اور ریاست کے خلاف جھوٹے، الزامات لگانے والوں کو شرم آنی چاہیے ہم اپنے اداروں سمیت اہنے ملک کی سلامتی کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ فوج صرف چند لاکھ افراد کا نام نہیں پاکستان کا ہر جوان پاک فوج کا جوان ہے ملک اصغر خان بابرنے کہا کہ کسی بھی قدرتی آفت یا دفاع کا معاملہ ہو تو فوج کے افسران سے لیکر جوانوں نے وطن پر اپنی جاں نچھاور کی ۔ انھوں نے کہا کہ شاہین پیس فورس امن کی داعی ہے جو کسی بھی قیمت پر کسی کو پاکستان کی سالمیت کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دے گی ۔۔