اسلام آباد(صباح نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے سیہون شریف کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے مغفرت کی دعا کی اوران کے لواحقین سے تعزیت کا اظہارکیا ۔صدر مملکت نے کہا کہ دکھ کی اِس گھڑی میں میری ہمدردیاں حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں،صدر مملکت نے جاں بحق افراد کیلئے بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعاکی ،
علاوہ ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سیہون شریف کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔وزیراعظم آفس کے میڈیاو نگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت کی دعا کی۔وزیراعظم کی طرف سے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔۔